پاکپتن: پنجاب میں دوست دشمن بن گیا، معمولی تلخ کلامی پر اپنے ہی دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں پیش آیا۔ محلہ حسن پورہ میں تلخ کلامی پر طالب علم نے ساتھی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طلبا کی اکیڈمی میں تلخ کلامی ہوئی جس پر واقعہ پیش آیا۔
تعلیمی اداروں میں طلبہ کا آپس میں لڑنا جھگڑنا معمول بن چکا ہے، باالخصوص جامعات میں طالب علم اپنے ہی دوستوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر لہولہان کردیتے ہیں۔ جبکہ طلبہ تنظیمیں بھی آپس میں لڑتی ہیں۔
اسلامک یونیورسٹی میں جاں بحق طالبعلم کی موت کی وجہ سامنے آگئی
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اسلام آباد کی جامعہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی ایکسپو کے دوران سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نےتقریب پرحملہ کردیا تھا، جس سے اکیس طلبا زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا تھا۔
بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جائےوقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول بھی برآمد ہوئے، یونیورسٹی میں اسلحہ کیسے پہنچا، سیکیورٹی عملہ شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔