اشتہار

سعودی پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ اہم کارروائی سعودی دارالحکومت ریاض میں کی گئی۔ محکمہ انسداد منشیات کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف گروہ کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سے بھای مقدار میں منشیات بھی برآمد کیں۔

جرائم میں ملوث متحرک گروہ ریاض میں چرس اور نشہ آور گولیاں فروخت کرتا تھا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 84.325 گرام چرس، 17 ہزار800 نشہ آور گولیاں، کلا شنکوف اور پستول کے علاوہ 75 ہزار 800 ریال نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں جعلی اقامے فروخت کرنے والے کا انجام کیا ہوا؟

محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد 9 ہیں، جنہیں تفتیش کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے، جہاں مزید کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے دیگر افراد بھی گروہ کا حصہ ہوں۔

واضح ہے کہ گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اقامے فروخت کرنے والے اتھوپین شخص کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم جعلی اقامے سمیت دیگر دستاویزات بنانے کا بھی ماہر تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں