اشتہار

اکیلے ریچھ کی خونخوار چیتوں‌ سے ناقابلِ یقین لڑائی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان کے رانتھامبور نیشنل پارک میں موجود کابلی ریچھ نے گشت کرنے والے چیتوں کو چھیڑ چھاڑ کے بعد بھاگنے پر مجبور کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی  ایک منٹ 21 سیکنڈ کی ویڈیو راجیو سبھا کے رکن پریمال نتھوانی نے شیئر کی جس میں دو چیتوں اور ایک ریچھ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چیتے نے ریچھ کے قریب جانے کی کوشش کی تو اُسے غصہ آگیا۔

- Advertisement -

ریچھ نے غصے میں آکر پہلے اپنے قریب آنے والے چیتے کو بھگایا اور پھر روایتی طور پر دونوں پیروں پر کھڑے ہوکر چیتوں کو ڈرایا۔

جب خونخوار چیتوں نے بھالو کا غصہ دیکھا تو وہاں سے دور جانے کو ہی غنیمت جانا اور پھر دونوں واپس اُسی طرف چلے گئے جہاں سے آئے تھے۔

پریمال نتھوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ناقابلِ یقین جھگڑا قرار دیا۔  ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے جبکہ اسے سیکڑوں نے لائیک اور ری ٹویٹ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں