اشتہار

’باہر جاؤ‘ فرانسیسی صدر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو چرچ میں دیکھ کر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ بیت المقدس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون مقبوضہ بیت المقدس میں چرچ کے دورے کے دوران اسرائیلی فورسز کو دیکھ کر برہم ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرو نے مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے دوران چرچ میں پہنچے تو وہاں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو موجود دیکھ کر برہم ہوگئے اور انہیں باہر نکلنے کا کہہ دیا۔

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی فورسز کے اہلکار کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ باہر جاؤ میرے ساتھ فرانسیسی اہلکار ہی رہیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کاہ کہ آپ لوگ کیا چاہتے ہیں میں واپس اپنے جہاز میں چلا جاؤں یا واپس فرانس چلا جاؤں، کیا آپ لوگ یہی چاہتے ہیں۔

ایمانویل میکرو نے مزید کہا کہ قانون کا احترام کریں، مقبوضہ بیت المقدس کا چرچ آف سینٹ این فرانس کی ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ سلطنت عثمانیہ نے 1856 میں اس چرچ کو فرانسیسی شہنشاہ نپولین سوئم کو بطور تحفہ دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کا بھی دورہ کیا۔

ایمانویل میکرو کی صیہونی فورسز کے اہلکاروں کو جھڑکنے کی ویڈیو تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز دراصل فرانس کے صدر اور ان کے ساتھ موجود لوگوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں