تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا کشمیر کے معاملے پر خاموش رہا تو دنیا نقصان اٹھائے گی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہہ دیا آپ خاموش نہ رہیں، امریکا کشمیر کے معاملے پر خاموش رہا تو دنیا نقصان اٹھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکی افادیت اور اہمیت سے کوئی انکاری نہیں، بھارت کے 5 اگست کے اقدامات سے پوری دنیا باخبر ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہہ دیا آپ خاموش نہ رہیں، امریکا کشمیر کے معاملے پر خاموش رہا تو دنیا نقصان اٹھائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 2 رپورٹس موجود ہیں، یورپی یونین میں بھی مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی، یو ایس کونسل کے سامنے اس وقت2 قرارداد جمع کرائی جا چکی ہیں، مسئلہ کشمیر سے متعلق امریکی منتخب نمائندوں پرعوام کا دباؤ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 25 جنوری سے مسئلہ کشمیر سے متعلق باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی، مہم کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا اور مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27 جنوری کو کلچرل شو ہوگا جس میں مسئلہ کشمیر پر فوکس کیا جائے گا، 28 جنوری کو پورے پاکستان میں تصویری نمائشیں ہوں گی، تصویری نمائشوں میں کشمیریوں کے حالت زار سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدرفوری طور پر بھارت کو فالس فلیگ آپریشن سے روک سکتے ہیں، امریکی صدر بھارت کو باور کرا سکتے ہیں کہ اگر ایسا کیا تو پاکستان جواب دے گا، ہم نے ماضی میں بھارت کو فالس فلیگ آپریشن پر بھرپور جواب بھی دیا۔

Comments

- Advertisement -