اشتہار

کرونا وائرس سے مقابلے کیلیے تیار ہیں، برطانوی وزیر صحت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کاخطرہ بڑھ گیاہے تاہم مقابلےکےلیےتیارہیں، چین سےآنےوالےمسافروں کاجائزہ لےرہےہیں،وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کروناوائرس نے دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کرونا  وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے، مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ وائرس کے شبہہ میں چین سے آئے 6افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، کروناوائرس کا تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا، چین سے آنے والے مسافروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں اور وائرس کے برطانیہ میں پھیلنے کے خطرے کو "انتہائی کم” کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) نے کہا ہے کہ کروناوائرس کوفی الحال عالمی خطرہ قرارنہیں دےسکتے، وائرس سےچین میں ایمرجنسی صورتحال ہے،دنیا کیلئے نہیں، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کےاقدامات سےمطمئن ہیں۔

مزید پڑھیں : چین میں کروناوائرس نےدنیاکیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی

ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر وہان متاثر ہوا، وائرس سےچین میں اب تک18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 650 سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔

خیال رہے جان لیواوائرس پھیلنےکے مرکزچینی شہرووہان میں پبلک ٹرانسپورٹ اور پروازیں بھی بند کردی گئیں ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، ماہرین صحت ابھی تک اس وائرس کو پکڑ نہیں سکے اور انہیں خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

واضح رہے وزارت قومی صحت پاکستان نے وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، جس کے بعد چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں اور سرحدوں پر اسکریننگ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں