اشتہار

کترینہ ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھینز: یونان کی پارلیمنٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کترینہ ساکیلاروپولو کو ملک کا صدر منتخب کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے صدارتی انتخابات کے لیے لائی کورٹ کی جج اور انسانی حقوق کی وکیل کترینہ کو امیدوار منتخب کیا۔

جمعرات کے روز اراکین نے اپنے ووٹوں کے ذریعے ملک کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو صدر منتخب کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق کترینہ کو پندرہ ماہ کے لیے صدر منتخب کیا گیا۔ انہیں300 میں سے 261 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا جس کے بعد وہ واضح اکثریت سے کامیاب قرار پائیں۔

A photograph taken on October 18, 2018 shows candidate for the Greek Presidency Ekaterini Sakellaropoulou, then President of the Council, in Athens.

حکومتی جماعت نے خاتون کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا اہم ترین دن قرار دیا اور کہا کہ ہمارے اقدامات سے خواتین مزید مضبوط ہوں گی۔

یونانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خاتون کی جیت روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے، ہمارا ملک ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں