منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی ویزا پالیسی نےسیاحوں کومتوجہ کیا، نفیس زکریا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا ہے کہ سیاحت سےمتعلق پاکستان کیلئےاچھی خبریں آئی ہیں، وزیراعظم کی ویزاپالیسی نےسیاحوں کومتوجہ کیا۔

برطانوی شہریوں کے لیے پاکستان میں سفری شرائط نرم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ برطانوی ممبران نے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ سیاحت سے متعلق پاکستان کیلئے اچھی خبریں آئی ہیں، شاہی جوڑے کے دورے سے بھی پاکستان کی سیاحت کو فائدہ ہوا، پاکستان میں بڑے مذاہب کے مراکزہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی معاشی توجہ ایشیا پر ہے پاکستان میں بہترین مواقع ہیں، پاکستان کو ایشیا میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا پاکستان کودیکھ رہی ہے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سیاحت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم کی ویزاپالیسی نےسیاحوں کومتوجہ کیا، حکومت پاکستان ٹورسٹ ریزورٹ تعمیر کرے گی جب کہ اکنامک زونز میں بھی سہولتیں دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کے بعد دیگر ممالک کی ایئرلائنز بھی پاکستان جارہی ہیں، ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سےکاروباری حضرات کوبھی فائدہ ہو گا، برٹش پاکستانی بھی ٹریول ایڈوائزری کےنتائج سےمستفیدہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں