منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاکستان اور جاپان کا سرمایہ کاری، سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے باہمی سیاسی مذاکرات کا 12واں دور ہوا، مذاکرات میں دو طرفہ اور علاقائی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان نے ثقافت، تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت دیگر کئی شعبوں میں باہمی تعاون پر غور کیا، پاکستانی وفد کی قیات سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کی۔ جبکہ سینئر نائب وزیر کیناسوگی نے جاپان کے وفد کی سربراہی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے وفد کو ملک میں میکرواکنامک استحکام سے متعلق آگاہ کیا، جاپانی وفد کو پاکستان کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا گیا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور سیاحت کے شعبہ میں وسیع امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

جاپانی وزیر کی آرمی چیف سے ملاقات، جاپان پاکستان کے کردار کا معترف ہوگیا

’’دونوں اطراف سے توقع ظاہر کی اعلیٰ ترین سطح پر دوروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، مشاورتی اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورت حال پر اطمنان کا اظہار کیا گیا، پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کو بھی دہرایا‘‘۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وفد کو افغانستان میں امن عمل میں پاکستانی معاونت کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جاپانی وفد کو جموں وکشمیر میں 5اگست2019 کے غیرقانونی اقدام سے متعلق بھی بتایا گیا، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی انتہائی مخدوش صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

دریں اثنا وفد کو جموں وکشمیر کے تنازعے کے حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستانی نکتہ نظر سے متعلق جاپانی وفد کو آگاہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں