اشتہار

کوچنگ سینٹر کی عمارت گر گئی، طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 2 منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے بھجن پور میں کوچنگ سینٹر کی عمارت اس وقت گر گئی جب بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائر آفیسر امیش گرگ کے مطابق عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ دو منزلہ عمارت تھی جبکہ اس کے گرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ عمارتوں کے گرنے کے واقعات بھارت میں عام ہیں کیونکہ عمارت کی تعمیر کے وقت بہت سستے اور ناقص میٹریل کا استعمال کیا جاتا ہے اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے حفاظتی تدابیر کو نظر اندز کردیا جاتا ہے۔

پچھلے سال جولائی میں ہندوستان کے مالی دارالحکومت ممبئی میں خستہ حال چار منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 14 افراعد ہلاک ہوگئے تھے، ممبئی میں ہی 2013 میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی جانے والی رہائشی عمارت گرنے سے 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں