اشتہار

اچھی طرح جانتا ہوں سازشیں کون کررہا ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اچھی طرح جانتا ہوں سازشیں کون اور کہاں سے کر رہا ہے اگر عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تو حکومت 20دن بھی نہیں چل پائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد پنجاب سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں وزیراعظم نے عثمان بزدار پر ایک بار پھر بھرور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام شکایات اور تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ اچھی طرح جانتا ہوں سازش کون کر رہا ہے اگر عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تو حکومت 20دن بھی نہیں چل پائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: مافیا منفی تاثر پھیلا رہا ہے، ہر گز دباؤ میں نہیں آئیں گے، وزیراعظم

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بااختیار ہیں، ایک منفی پروپیگنڈا ہے کہ عثمان بزدار کے پاس اختیار نہیں، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ کی ٹیم بن کر کام کریں گے۔

مہنگائی کے معاملہ پر وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو حقائق منظرعام پر لانے کا ٹاسک دے دیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہوئی، عوام کو بتایا جائے کہ سابقہ حکومتوں نے کیسے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہ ولیج کونسل انتخاب کی تیاری کرکے الیکشن کااعلان کیا جائے، نچلی سطح پر انتخاب ہی عوامی مسائل کا حل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں