کویت سٹی : کویتی حکام نے اپنے شہری کی غیر ملکی بیوہ کو کویت کی شہریت دینے کےلیے پارلیمنٹ میں شہریت کا بل پیش کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت کے حکام کی اپنے شہری کی غیر ملکی بیوہ کو کویت کی شہریت دلوانے کےلیے کی گئی تگ و دو نے کویت کی انسانی ہمدردی کو ثابت کردیا۔
کویتی پارلیمنٹ میں اندرونی امور اور داخلہ کمیٹی کی جانب سے پارلیمنٹ میں شہریت کے قانون میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا ہے جس کی منظوری اراکین پارلیمنٹ نے دینی ہے۔
پارلیمنٹ کے رکن سعدون حمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریت قانون میں ترمیم کے بعد سفارش کی گئی ہے کہ کویتی شہری کی غیر ملکی بیوہ کو شادی کی تاریخ سے 5 سال بعد شہریت حاصل کرنے کا حق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی بیوہ کے کےلیے کویت کی شہریت حاصل کرنے کے لیے اس عرصے کے دوران کویت میں رہنا شرط۔ ہے اور اس کے ہاں کویتی شہری کے بچے بھی ہوں۔