اشتہار

کیک نے خاتون کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں کیک کھانے کے مقابلے کے دوران 60 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی 60 سالہ خاتون نے کیک کھانے کے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلے میں زیادہ کیک کھانے والی خاتون جیت کی حقدار قرار پاتی اس چکر میں 60 سالہ خاتون نے زیادہ سے زیادہ کیک کھائے اور وہ اس دوران ہلاک ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز کوئنز لینڈ کے شہر باروی بے کے ایک ہوٹل میں تقریب کے دوران 60 سالہ خاتون دل کا دورہ پڑںے سے دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

- Advertisement -

خاتون کو تقریب کے دوران طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جب وہ مشکلات میں پڑتی دکھائی دیں تو ان خاتون نے اپنے ایک کیک کو اپنے منہ میں ٹھونس لیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوشی خوشی کیک کھارہے ہیں۔

فیس بک پوسٹ میں ہاروی میں واقع بیچ ہاؤس ہوٹل انتظامیہ نے خاتون کے لواحقین اوردوستوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے تاہم خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوم آسٹریلیا کے دوران کھانے کے مقابلے ایک مشہور کھیل یہ قومی چھٹی ہے جس میں پہلے یورپی باشندوں کی آسٹریلیا آمد ہوتی ہے۔

مقابلہ کرنے والے عام طور پر محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کیک، پائی ودیگر کھانا کھانے کے لیے انعام جیتتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں