اشتہار

بچے کی پیدائش، والدہ کو 6 ماہ اور والد کو 3 ماہ کی رخصت دی جائے، سینیٹ میں بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ میں بچے کی پیدائش پر والدہ کو 6 ماہ اور والد کو تین ماہ کی رخصت دئیے جانے کا بل منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں مدریت پدریت رخصت بل 2018 ایوان بالا سے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، حکومت کی جانب سے مدریت پدریت بل 2018 کی مخالفت کی گئی۔

بل کے متن کے مطابق بل کا اطلاق وفاقی، سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا، زچگی کی چھٹی میں خاتون کو مقررہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

پہلے بچے کی پیدائش پر خاتون کو 180 دن تک چھٹی کی اجازت ہوگی، دوسرے بچے کی پیدائش پر 120، تیسرے پر 90 دن کی چھٹی کی اجازت ہوگی۔

بل کے متن کے مطابق مدریت پدریت رخصت ملازمت کے دوران تین دفعہ لینے کی اجازت ہوگی، تین دفعہ سے زیادہ چھٹی کی اجازت بغیر تنخواہ ہوگی۔

مرد تیس دن سے زیادہ چھٹی نہیں لے سکے گا، 30 دن سے زیادہ چھٹی لینے پر تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی جبکہ غلط بیانی پر چھ ماہ قید، ایک لاکھ تک جرمانہ یا پھر دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں