ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاتی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، ملزم خواتین کی تصاویریں، اکاؤنٹ ہیک کرکے بلیک میل کرتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم چیٹ ایڈٹ، سی ایل آئی تبدیل کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا، راولپنڈی کی رہائشی ملزم نے ایرانی، افغانی خواتین کو ہراساں کیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزم ڈیڑھ سال سے اندرون سندھ میں چھپا ہوا تھا، گرفتار ملزم کے لیپ ٹاپ، موبائل کا فرانزک کرایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی کارروائی، جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر ملزم شاہ نواز کو آستانے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتار ملزم شاہ نواز آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرنے کا فریب دیتا تھا اور خواتین کی غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

فیض اللہ کوریجو نے کہا کہ ملزم کئی خواتین سے پیسے بھی بٹور چکا تھا، گرفتار ملزم شاہ نواز آستانے کا گدی نشین تھا، ملزم نے والٹ پاس ورڈ بنا رکھا تھا جسے ایف آئی اے نے توڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں