اشتہار

ایپل کے متوقع فون کی تصاویر لیک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی’ ایپل ‘ کے متوقع اسمارٹ فون 12 منی کی تصاویر اور تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق رواں سال ایک کے بجائے دو موبائل سیٹ متعارف کرائے گی، جو ماضی کے مقابلے میں منفرد اور شاندار فیچرز کے حامل ہوں گے۔

لیٹس گو ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا نیا فون ستمبر سے پہلے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا البتہ ابھی تک کمپنی کی جانب سے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کمپنی نے آئی فون 11 کی سیریز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور یہ بھی طے کیا کہ چار مختلف اقسام کے فون سیٹس متعارف کرائے جائیں گے۔

آئی فون کے رواں سال آنے والے سب سے چھوٹے فون کو آئی فون 12 منی کا نام دیا گیا، جس کی اسکرین 5.4 انچ کی ہوگی اور اس میں ریئر کیمرے کے لیے دو لینس دستیاب ہوں گے۔

رواں سال کے دوران ایپل کی جانب سے آئی فون 12 بھی متعارف کرایا جائے گا جس کی اسکرین 6.1 انچ کی ہوگی جبکہ اسی سیریز کا ایک اور ماڈل ’آئی فون 12 پرو‘ کے نام سے متعارف کرایا جائے گا جس میں بیک پر تین کیمرے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں