ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آوارہ کتوں نے 24 گھنٹے میں 60 افراد کو کاٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ: سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا، کندھ کوٹ میں آوارہ کتوں نے 24 گھنٹے میں 60 افراد کو کاٹ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کی تحصیل کندھ کوٹ تنگوانی میں آوارہ اور پاگل کتوں نے 60 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، تمام متاثر افراد ویکسین کے لیے تنگوانی رورل ہیلتھ سینٹر پہنچ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ایم ایس ڈاکٹر مقبول احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کتے کے کاٹے سے نوجوان لڑکی کی دردناک موت

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سندھ کے ضلع تھرپارکر کے سرکاری اسپتال میں کتے کے کاٹنے سے ایک نوجوان لڑکی نے تڑپ ٹرپ کر جان دے دی تھی۔

صائمہ بنت دین محمد نہڑیو کو تشویش ناک حالت میں سِول اسپتال مٹھی لایا گیا تھا، جہاں ریبیز کا انجیکشن موجود نہ ہونے پر لڑکی نے تڑپ تڑپ کردم توڑ دیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ریبیز کے لیے ویکسین موجود ہے، سندھ کے ہر اسپتال میں اینٹی رے بیز ویکسین دستیاب ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں