اشتہار

بھارت کا کرتارپور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارت کی جانب سے کرتارپور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ، این ڈی ایس اور را سکھوں کے مقدس مقام پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی امن و آشتی کے عمل کو خراب کرنے کا بھارتی منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے این ڈی ایس اور را کے گھناؤنے عزائم کا سراغ لگا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی ایس اور را سکھوں کے مقدس مقام کرتارپور پر دہشت گردی کرانے کامنصوبہ بنارہےتھے۔

- Advertisement -

دفاعی تجزیہ کار حارث نواز کا کہنا ہے را اور این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے لیکن ہماری ایجینسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں، انہوں نےدہشت گردی کےمنصوبے کو پہلے ہی بے نقاب کردیا۔

دفاعی تجزیہ کار اعجازاعوان نے کہا بھارت نہیں چاہتا سکھ برادری اور پاکستانیوں کے تعلقات اچھے ہوں، را اور این ڈی ایس سکھ برادری اور پاکستانیوں کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتی ہے۔

خیال رہے گذشتہ سال9 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں