بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

یوم یکجہتی کشمیر، 5فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، وزیر اعظم پاکستان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزادکشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پروزیر اعظم نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، 5 فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر تحصیل سطح تک منایا جائے گا ، انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹیڈیزمیں خصوصی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے، ایوان صدر میں کشمیر کے موضوع پر سیمینار ہو گا۔

مزید پڑھیں : 5 فروری کوعوام 80 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں نکلیں، وزیراعظم

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور آزادکشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ یوم یکجہتی کشمیرکےحوالے سےخصوصی ٹکٹ جاری کرے گا، ٹیلی کام کمپنیز دن کی مناسبت سے خصوصی پیغامات جاری کریں گی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوم کشمیر کے موقع پر عوام سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 5فروری کو کشمیرڈے بھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں