بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

آئی جی سندھ کیلیے تجویز کردہ نام مسترد کرنے پر بلاول بھٹو برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے لیے سنیارٹی پر نام بھیجے لیکن پھربھی وزیراعظم نےاتفاق نہیں کیا۔

آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی، بلاول بھٹو آئی جی سندھ کے لیے تجویز کردہ ناموں کو مسترد کیے جانے پر برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ آئی جی اسلام آباد کو غیرقانونی حکم نہ ماننے پر تبدیل کیا گیا تھا کیونکہ غریب کی گائے نے وزیر کے گھر میں گھسنےکی ہمت کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان پر آئی جی کیلئے5 نام وفاق کو بھیجے، سنیارٹی پر نام بھیجے پھر بھی وزیراعظم نےاتفاق نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایک نہیں دو پاکستان کی واضح مثال ہے، یہ نئےپاکستان کامذاق ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو اور کامران فضل کے ناموں پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد وفاق نے نئے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیا آئی جی سندھ کون ہوگا؟ وفاق نے عمران احمر کا نام تجویز کردیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتحادیوں کی مخالفت کے باعث معاملہ موخرکردیا گیا تھا اور اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سےآگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جونام دئیےان میں سےکسی ایک کوآئی جی بنایاجائے، آئی جی سندھ کےلیےمزیدنام نہیں دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں