تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ملکی تاریخ میں‌ پہلی بار وزارت انصاف میں‌ سعودی خاتون کی تقرری

جدہ: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو وزارت انصاف میں اہم ذمہ داری پر تعینات کردیاگیا۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد سے وہ اب تک کئی مختلف شعبہ جات میں تعینات ہو کر آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے خواتین کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے جہاں انہیں پبلک سیکٹر میں تعینات کیا وہیں منگل کے روز ایک خاتون کو سرکاری ادارے میں اہم ذمہ داری دی گئی۔ حکومتی سطح پر  وزارت انصاف میں اہم عہدے پر ہونے والی تعیناتی کو بڑا سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں اس خاتون کی ویڈیو کیوں وائرل ہوئی؟

سرکاری ادارے میں ملازمت حاصل کرنے والی خاتون الجدون نےوزارت انصاف اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’وزارت کی جانب سے میرے اوپر اعتبار کا مقصد خواتین کو انصاف کے شعبے میں مزید مواقع فراہم کرنا ہے‘۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 پر عمل پیرا ہے جس کے تحت خواتین پر عائد ہونے والی بڑی پابندیوں کو ختم کیا گیا، اب انہیں بیرونِ ملک تنہا سفر کرنے کی اجازت بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -