کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کو پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ایم ایم اے انتظامیہ کے مطابق ملک میں کھیلوں کی کامیابی کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ انہیں بورڈ میں شامل کریں اور پاکستان میں ایم ایم اے کی ترقی کے لیے سلمان اقبال کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
سلمان اقبال نے 2018 میں لاہور میں بریو پاکستان کا انعقاد کیا تھا، جبکہ لاہور میں بریو جم قائم کرکے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Another good news for sports in #Pakistan as Mr. @Salman_ARY has been elected the chairman of Pakistan Mixed Martial Arts Federation‼ #MMA #brave17 #ARYSports pic.twitter.com/dhP1CcaCV1
— ARY Sports (@ARYSports_Web) January 29, 2020
>
واضح رہے کہ سلمان اقبال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے مالک ہیں اور وہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
سلمان اقبال پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران اپنی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں موجود ہوتے ہیں۔