اشتہار

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی بیٹی نے جیون ساتھی چُن لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی نے جیون ساتھی چُن لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی نے مصری شہری کو اپنا جیون ساتھی چُن لیا۔

بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ مصر کے گھڑ سوار نیل نصر سے شادی کررہی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جنیفر گیٹس مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی بیٹی ہیں اور ان کی عمر 23 برس ہے۔

جنیفر نے 30 جنوری کو منگنی کی ایک تصویر شائع کی تھی جس میں وہ اپنے ہونے والے جیون ساتھی نیل نصر کے ساتھ کھڑی تھیں۔

بل گیٹس کی بیٹی کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں برف باری کے موسم میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں، جنیفر اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر مسکرا رہی تھیں۔

Jennifer and Nayal 1-1580393573507

جنیفر نے مزید لکھا کہ میں اپنی باقی زندگی آپ کے ساتھ سیکھنے، بڑھنے، ہنستے ہوئے گزارنے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔

یاد رہے کہ مصری شہری نصر مصرمیں پیدا ہوئے اور کویت میں پرورش پائی، انہوں نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی کیا ہے، جنیفر نے بھی پیشہ وارانہ گھڑ سواری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کھیل سے ان کی گہری محبت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں