تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرونا وائرس: پاکستانیوں‌ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، چین کی یقین دہانی

اسلام آباد: چینی سفارت خانے کے کرونا وائرس کے خلاف ہونے والے اقدامات پر پاکستان کے اعتماد کو قابلِ تعریف قرار دے دیا۔

چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف چین کی جیت کے حوالے سے پاکستان کا بیان قابل تعریف ہے۔

سفارت خانے نے یقین دہانی کرائی کہ چین میں موجود تمام پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام پاکستانیوں کی فلاح کے لیے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

قبل ازیں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی شہری سامنے نہیں آیا ہے، چین وائرس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی اقدامات کررہا ہے جو قابلِ تعریف ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کرونا وائرس چمگادڑ کی وجہ سے پھیلتا ہے‘: انکشاف

اُن کا کہنا تھا کہ چین میں کرونا وائرس سے اب تک 170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، پوری دنیا کرونا وائرس سے متعلق تشویش میں مبتلا ہے اور یہ وائرس چین سمیت دنیا کے 15 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ متاثرہ ممالک میں کرونا وائرس کی منتقلی چین سے ہوئی، پاکستان میں ابھی تک کوئی کرونا وائرس سے متاثرہ مریض نہیں، چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبہ میں اضافہ نہیں ہوا، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے چین میں کرونا وائرس سے متاثر غیر ملکیوں کو واپس نہ لانے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس کیوں ہوتا ہے ؟ بچاؤ کیسے ممکن

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں ہمارا سفارت خانہ دن رات پاکستانی کمیونٹی سے رابطے میں ہے، ووہان میں موجود پاکستانیوں کے دیکھ مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -