اشتہار

اوبر ڈرائیور اچانک سول انجینئر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : انسانی ہمدردی سے سرشار سعودی سرمایہ کار نے بے روگازی کے باعث اوبر ڈرائیور بننے والے نوجوان انجینئر کو ملازمت دے دی۔

دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپٹر پھاڑ کردیا ہے، کہاوت تو آپ نے اکثر سنی ہوگی، اس عملی نمونہ ہم نے سعودی عرب میں اس وقت دیکھا جب ایک اوبر ڈرائیور اچانک معروف سرمایہ کار کے پاس بطور انجینئر ملازم لگ گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نوجوان نے اوبر کمپنی میں ڈرائیور کی ملازمت کو غنیمت جانتے ہوئے گاڑی چلانا مناسب سمجھا تو اسی ڈرائیورنگ سے وہ کمپنی میں انجینئر بن گیا۔

- Advertisement -

سعودی نوجوان اپنے ہم وطن کو اوبر میں گھر سے دفتر پہنچارہا تھا کہ راستے میں مسافر نے گپ شپ شروع کردی، نوجوان نے خوش قسمتی دیکھیں کہ سواری کوئی معمولی ہستی نہیں تھی بلکہ وہ سعودی عرب کے بڑے بزنس مین عثمان الغامدی تھے۔

عثمان الغامدی گھر سے دفتر اوبر کے ذریعے جارہے تھے جب انہوں نے نوجوان کا تعارف حاصل کیا تو نوجوان نے بتایا کہ وہ حال ہی میں المجمعہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ سے پاس آؤٹ ہوا ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ وہ سول انجینئر ہے اور نوکری کی تلاش میں سرگرداں پھر رہا تھا کہ اوبر ڈرائیور کی نوکری آفر ہوئی جو میں فوری کرلی۔

سعودی بزنس مین نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر نوجوان کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے نوجوان کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی کمپنی کے ایک پروجیکٹ میں نوجوان کو بطور انجینئر ملازم رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عثمان الغامدی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ مجھے نوجوان کا انداز اور اس کی حقیقت پسندی بہت اچھی لگی، سچ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کب کس کو کہاں سے نواز دے یہ کوئی نہیں بتا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں