لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو 4 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا، لیگی رہنما کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو نیب لاہور نے ایک بار پھر طلب کر لیا، لیگی رہنما کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لے کر 4 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف سے والدہ کے سورس آف انکم، سرمائے سے متعلق پوچھا گیا تھا۔
جاوید لطیف نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ والدہ کے نام اثاثوں سمیت طلب ریکارڈ کے لیے وقت درکار ہے، والدہ کی عمر زیادہ ہو چکی، تمام ریکارڈ جمع کرنے میں وقت لگے گ
جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
اس سے قبل 14 جنوری کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 دسمبر کو لاہو ہائی کورٹ نے نیب کو حکم دیا تھا کہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے قبل انہیں آگاہ کیا جائے۔