ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بابر اعظم سے سامنا ہوا توانہیں‌ آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا، موسیٰ خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر موسیٰ خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم سے سامنے ہوا تو انہیں آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر موسیٰ خان نے پریکٹس میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت کررہا ہوں اور اپنی فٹنس اور فارم پر توجہ ہے۔

موسیٰ خان نے کہا کہ وقار یونس کے آنے سے کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے جبکہ کبھی اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے نہیں سوچا، بنگلہ دیش کے خلاف موقع ملا تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میری توجہ ٹیسٹ کرکت پر مرکوز ہے اور اسی فارمیٹ میں پرفارمنس دکھانے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: کپتان اظہر علی پریکٹس میچ میں بھی ناکام

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے قبل قومی ٹیم کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے، گزشتہ روز پریکٹس میچ کے پہلے دن شان مسعود اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں