تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

متحدہ عرب امارات، بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ساحل کے نزدیک پاناما کے بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 ملاح ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جبکہ متعدد لاپتا ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 21 میل دوری پر بحری ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا، ٹینکر میں 55 افراد سوار تھے جن میں 12 عملے کے ارکان ہیں، بحری ٹینکر پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا تھا، آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ملاح کا تعلق بھارت سے بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا تاہم 2 بھارتی ملاحوں کی جھلسی ہوئی لاشیں بھی ملی جبکہ 2 کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد حادثے میں متعدد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ بحری ٹینکر سے متعلق معلومات بھی نہیں دی گئی ہیں۔

ایف ٹی اے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بحری جہاز تیل سے بھرا ہوا نہیں تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -