جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاناما لیکس کے ذریعے پوری دنیا میں نوازشریف کی اصلیت بتائی گئی، عندلیب عباس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے ذریعے پوری دنیا میں نوازشریف کی اصلیت بتائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ پاناما لیکس نے نوازشریف اور فیملی کی پوری کہانی سامنے رکھی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں نوازشریف اور فیملی کی تصاویر اخبارات میں چھپی، پاناما لیکس کے ذریعے پوری دنیا میں نوازشریف کی اصلیت بتائی گئی۔

تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں اداروں کو زنگ آلود کیا گیا،کام نہیں کرنے دیا گیا، نیب کو بھی گزشتہ 10سال زنگ لگایا گیا،کام نہیں کرنے دیا گیا۔

عندلیب عباس نے کہا کہ نیب میں اصلاحات کی کوشش کی، اپوزیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیے، اپوزیشن چاہتی ہی نہیں ہے کسی قسم کی قانون سازی یا اصلاحات ہوں، نیب ترمیمی آرڈیننس لائے اپوزیشن نے شورمچایا، اسمبلی میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اسمبلی میں بھی نیب ترمیم پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا، کوئی بھی قانون اسمبلی میں لاتے ہیں اپوزیشن پیش نہیں کرنے دیتی، اپوزیشن اتفاق کرے تو بہت سے ادارے بہتر ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں