اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

بچوں کو سڑک پار کروانے والا کتا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

تبلیسی : جیارجیا میں بچوں کو سڑک پار کروانے والے کتے نے سوشل میڈیا پر گُڈ بوائے کا لقب پالیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سوویت یونین سے علیحدہ ہونے والے ریپبلک آف جارجیا کے شہر باتومی میں ایک کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس نے سڑک پار کرنے والے بچوں کی مدد کرکے ہمدردی کی مثال قائم کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے کچھ بچے فٹ پاتھ پر سڑک کراس کرنے کے لیے کھڑے ہیں لیکن گاڑیوں کی روانی کے باعث وہ سڑک پار نہیں پارہے تھے۔

اس دوران ایک کتے کو سڑک کے درمیان میں آکر گزرنے والی گاڑی پر بھونکتے دیکھا جاسکتا ہے، کتے کی مدد سے بچے سڑک پار کرتے ہیں۔

بچوں کے سڑک کرنے کے دوران ایک گاڑی والا آگے بڑھتا ہے تو کتا پھر اس پر بھونکنا شروع کردیتا ہے۔

اس آوارہ کتے نے اسکول کے بچوں کی سڑک پار کرنے میں مدد کرکے انسان دوستی ثابت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کتے کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں