جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت کا جنگی جنون، دفاعی بجٹ میں کھربوں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے والا بھارت اپنے جنگی جنون سے باز نہ آیا، ملک کا دفاعی بجٹ 6 فیصد اضافے کے بعد لگ بھگ 34 کھرب بھارتی روپے ہوگیا۔

آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت نے اپنی روش نہ بدلی، جنگ کا جنون تاحال سر پر سوار ہے، بھارت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کے ساتھ 34 کھرب بھارتی روپے ( 70 کھرب پاکستانی روپے) مختص کر دیئے۔

یہ دفاعی بجٹ بھارت کے آئندہ مالی سال کے لیے ہے۔ بھارت کے ہٹلر مودی نے دفاعی بجٹ میں 6 فیصد تک اضافہ کرکے اپنی جنگی ترجیحات کا اظہار کر دیا ہے۔ اس بجٹ کو بھارت کے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے تقریبا تین گھنٹے کے طویل خطاب میں پیش کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارت میں دفاعی بجٹ میں اس سے قبل بھی اضافہ ہوا تاہم بجٹ کی رقم میں کرپشن کے بھی خدشات سامنے آئے ہیں۔ ماضی میں بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں