جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے ٹیم کو یاد دلایا حکومت کرنے نہیں نظام بدلنے آئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو یاد دلایا حکومت کرنے نہیں نظام بدلنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، وزیراعظم نے یکم سے 5 فروری تک کشمیر سے متعلق تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو یاد دلایا حکومت کرنے نہیں نظام بدلنے آئے ہیں، نظام بدلنے میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے شفاف الیکشن کا وعدہ کیا ہے، الیکشن ریفارمز کے لیے کمیٹی کے رول کو مزید فعال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، آئندہ پارلیمنٹ اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہوگی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعدنان ہر روز نہیں تو کم از کم ہفتہ وار رپورٹ عوام کو دیں۔

سندھ میں ایسا آئی جی لائیں گے جو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہو، وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ سندھ میں ایسا آئی جی لائیں گے جو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں