پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک صدر رواں ماہ پاکستان آئیں گے، ترک صدرکے ساتھ سرمایہ کار اور کاروباری افراد بھی ہوں گے، پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کا مسئلہ اتنا گھبمیر نہیں تھا جتنا پاکستان کا ہے، اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا،معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنا پڑے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جو بحران ملا اس سے باہر نکل چکے ہیں، اپوزیشن خوفزدہ ہے ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی سیاسی موت ہوگی۔

بھارت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں فاشسٹ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کا قبضہ ہوچکا ہے، 5 اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ امید ہے چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا، چین کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان جو مدد کرسکتاہے کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں