اشتہار

سعودی خواتین کی کار کو خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : تیز رفتار گاڑی گہرے گڑھے میں جاگری، گاڑی میں سوار تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں، حادثہ کی وجہ گڑھے کے گرد حفاظتی باڑ کا نہ ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، خاتون ڈرائیور گڑھے کو نہ دیکھ سکی اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹی گڑھے میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں موجود تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہپیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بلدیہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ گڑھے کے گرد حفاظتی باڑ نہ ہونے کے سبب خاتون ڈرائیور سنگین حادثے کا شکار ہو گئی۔

- Advertisement -

شہری نے ٹو ئٹر پر حادثے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڑھے کے گرد حفاظتی باڑ نہ ہونے کے سبب خاتون ڈرائیور سنگین حادثے کا شکار ہوگئی۔

جواب میں بلدیہ ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ وواقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس بات کا بھی تعین کیا جارہا ہے کہ گڑھے کے گرد قانون کے مطابق حفاظتی باڑ کیوں نہیں لگائی گئی۔

تحقیقات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ باڑنہ لگانے کا ذمہ دار کون ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ ریاض کے ایک علاقے میں بلدیہ کی جانب سے تعمیراتی کام جاری تھا جس کے لیے گڑھا کھودا گیا تھا، متعلقہ ٹھیکیدار اس  امر کا پابند ہے کہ وہ کسی بھی نوعیت کا ترقیاتی کام شروع کرنے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں