جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چھوٹی عمر میں بڑا کارنامہ، 9 سال کی عائشہ نے گولڈ میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جاری الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری الفجیرہ اوپن انٹرنیشل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں 9 سالہ عائشہ نے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔ایونٹ کے پہلے روز پاکستان نے چار سلور اور دو برانز میڈلز بھی جیتے۔

عائشہ ایاز نے پہلے مقابلے میں دبئی، دوسرے میں کرغزستان اور تیسرے میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو شکست دی، عائشہ ایاز نے 34 کے جی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں مجمووی طور پر دنیا بھر سے 50 ملکوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عائشہ ایاز نے دبئی میں بین الاقوامی تائکوانڈو کے مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا تھا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے عائشہ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی اور ان کی میڈل کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ‘پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر سوات کی عائشہ ایاز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں