اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کشمیر پر مؤقف ان کے انصاف پسند عالمی رہنما ہونے کا ثبوت ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مذہب، ثقافت اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مذہب، ثقافت اور باہمی اعتماد پر قائم ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی گزشتہ سال یوم پاکستان پر آمد اور پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہے۔
پاکستان اور ملائیشیاء میں قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مذہب، ثقافت اور باہمی اعتماد پر قائم ہے۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی گزشتہ سال یوم پاکستان پر آمد اور پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہے۔ 2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 3, 2020
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا، منصب سنبھالنے کے بعد ملائیشیا کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین فروغ پاتے دو طرفہ مظبوط تعلقات کا آئینہ دار ہے۔
وزیراعظم عمران خان کامنصب سنبھالنے کے بعد ملائیشیاء کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کی مابین فروغ پاتے دوطرفہ مظبوط تعلقات کا آئینہ دار ہے۔2/2
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 3, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دونوں ممالک کے اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنائے گا اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید تقویت ملے گی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں قائدین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنا وژن دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کادورہ دونوں ممالک کے اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنائے گا اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں قائدین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنا وژن دیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 3, 2020
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ملائیشیا کی قیادت کو آگاہ کریں گے اور تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ملائیشیاء کی قیادت کو آگاہ کریں گے اور تنازع کشمیر کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 3, 2020
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا کا مظلوم کشمیریوں کے منصفانہ حق استصواب رائے کے لیے آواز بلند کرنا لائق تحسین ہے۔ وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کشمیر پر مؤقف ان کے ایک انصاف پسند عالمی رہنما ہونے کا ثبوت ہے۔
ملائیشیا کا مظلوم کشمیریوں کے منصفانہ حق استصواب رائے کیلئے آواز بلند کرنا لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم مہاتیر محمد کا کشمیر پر موقف ان کے ایک انصاف پسند عالمی رہنما ہونے کا ثبوت ہے۔2/2
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 3, 2020
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم کی مہاتیر محمد سے بالمشافہ ملاقات ہوگی اور دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
دونوں وزرائے اعظم وفد کی سطح پر بھی ملاقات کریں گے، اس دوران دو طرفہ معاہدے بھی کیے جائیں گے جبکہ عمران خان مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔