بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی، ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے ، گزارش ہے فی الحال ارکان اسمبلی اسی تنخواہ پر گزارا کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا ، چیئرمین اور اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ 1975 کاترمیمی بل پیش کیا گیا ، بل سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت 6 ارکان کی جانب سے پیش کیا۔

اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، انھوں نے بنی گالہ کی سڑک کاکام اپنی جیب سےکرایا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکمران عوام کاپیسہ اپنی عیاشیوں میں لگاتے تھے، ہم پارلیمنٹیرینز کو عام آدمی کے حالات بدلنے میں حصہ ڈالناہے، فوج نے بھی ہماراساتھ دیااپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

معیشت مکمل طورپر ٹھیک ہونے تک بل مؤخر کردیاگیا،گزارش ہے فی الحال ارکان اسمبلی اسی تنخواہ پر گزارا کریں۔

مزید پڑھیں : سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ، تحریک انصاف کا مسودہ قانون کی مخالفت کا اعلان

یاد رہے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق مسودہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافےکی کوششوں کاحصہ نہیں بنےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہےجب کہ قومی خزانےکو خود پر استعمال نہ کرنےکی ابتدا وزیراعظم نےخود سےکی۔

سینٹرفیصل جاوید نے کہا تھا کہ وزیراعظم ذاتی رہائشگاہ میں مقیم ہیں اور دفتر کےاخراجات میں تاریخی کمی کر چکے ہیں، بیرون ممالک دوروں میں بھی وزیراعظم نےخود کو مثال بنایا ہے جب تک معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو جاتی نمائندوں کوبھی وزیراعظم کی تقلید کرنی چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں