جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارتی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: بھارتی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی، بیک بورن کہلانے والے بیٹسمین روہت شرما انجرڈ ہو کر ٹیم سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بیٹنگ لائن میں ریڈھ کی حیثیت رکھنے والے بیٹسمین و نائب کپتان روہت شرما انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

کیویز کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 60 رنز کی باری کھیلنے والے روہت شرما ریٹائر ہرٹ ہو کر اننگز ادھوری چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے تھے، اس میچ میں مستقل کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا تھا اور کپتانی کے فرائض روہت شرما انجام دے رہے تھے۔

- Advertisement -

شرما کے ریٹائر ہرٹ ہونے پر قیادت کی ذمہ داری راہل کے کاندھوں پر آئی تھی اور بقیہ میچ میں بھارتی ٹیم نے نوجوان بلے باز کی کپتانی میں پورا کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ روہت شرما کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انجرڈ شرما کو وطن واپس بلایا جارہا ہے اور ان کے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ سے کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت نے کلین سوئپ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں