جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

طالبات کے کالج میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اورنگ آباد: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ویمن کالج میں طالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ویمن کالج کے کیمپس کے اندر طالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب طلبا و طالبات کا اکثر وقت اسمارٹ فون میں صرف ہوتا ہے وہ سوشل میڈیا سے جڑے رہتے ہیں۔

- Advertisement -

ویمن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رفیق زکریا اور ڈاکٹر مخدوم فاروقی کا کہنا تھا کہ پابندی 15 روز قبل عائد کی گئی تھی اور اس سے طالبات کی پڑھائی میں حیرت انگیز تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، طالبات کا فوکس اب پڑھائی پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویمن کالج میں 3000 طالبات زیر تعلیم ہیں جو انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

پرنسپل ڈاکٹر رفیق زکریا کا مزید کہنا تھا کہ ہم پڑھائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات تلاش کررہے تھے اور اکثر اساتذہ کی رائے یہی تھی کہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے تو پڑھائی متاثر نہیں ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ طالبات کو اپنے فون کلاس روم میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے تاہم کسی ایمرجنسی کی صورت میں طالبات کو لوکل فون رکھنے کی اجازت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں