جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کیلی فورنیا، بس میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 5 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بس میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بس میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بس لاس اینجلس سے سن فرانسسکو جارہی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 2 افراد کی حالات تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

- Advertisement -

کیلی فورنیا ہائی وے پیٹرول سارجنٹ برائن پیننگ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت بس ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ہیرو کہلانے کا مستحق ہے۔

برائن پیننگ کے مطابق ڈرائیور نے فوری 911 پر اطلاع دی اور بس گیس اسٹیشن پر کھڑی کرکے حملہ آور سے پستول چھین کر اسے بس سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا، انہوں نے ڈرائیور کا نام نہیں بتایا تاہم اسے ہیرو قرار دیا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک

ایک مسافر گربن کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے 8 یا 9 راؤنڈ فائر کیے جس کے بعد میں اور میری دوست گاڑی کی نشست کے نیچے بیٹھ گئے، شوٹر نے بس کے پیچھے کی طرف جانا تھا جہاں ہم بیٹھے تھے لیکن ڈرائیور نے گیس اسٹیششن پر بس روک دی جس کے بعد وہ دوسری طرف چلا گیا۔

برائن پیننگ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون کے پاسپورٹ سے پتا چلا ہے کہ اس کا تعلق کولمبیا سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق 42 مسافروں کو لے کر لاس اینجلس سے سان فرانسسکو جارہی تھی،عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں