اشتہار

ایک دن میں کروناوائرس سے 64 افراد ہلاک، چین کا کوتاہیوں کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں کرونا وائرس پر قابو پانا مشکل ہوگیا، ایک ہی دن میں 64 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد425 ہوگئی ہے جبکہ چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس بے قابو ہوتا جارہا ہے، ایک ہی دن میں چونسٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے اور ہلاکتوں کی تعداد چارسو سے تجاوز کرگئی جبکہ بیس ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

چین کی اعلیٰ قیادت نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا، چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں پولیٹبر و اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے حکومت کو اس بڑے امتحان سے سبق سیکھنا ہوگا، ایمرجنسی مینیجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے  کی ضرورت ہے اور جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت پرمستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

کرونا چین کی معیشت کو بھی متاثر کر رہا ہے اور چین میں معیشت مندی کا شکارہیں۔

فلپائن کے بعد ہانگ کانگ میں بھی کرونا وائرس سے ایک شخص جان سے گیا، امریکا میں وائرس کا گیارہواں اور بھارت میں تیسرا کیس سامنے آگیا جبکہ دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد ایک سو پچاس ہوگئی ہے۔

کروناوائرس کے باعث روس نے سالانہ سرمایہ کاری فورم کا اجلاس ملتوی کردیا جبکہ جاپان نے ساڑھےتین ہزارافراد پرمتشمل کروزشپ کو بندرگاہ پر روک دیا

خیال رہے کرونا وائرس سانس کےنظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں