اشتہار

دیوار پر چڑھنے والی "ڈریگن مچھلی” : ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے ہمیشہ زندہ مچھلی کو سمندر یا پانی میں ہی دیکھا  ہوگا مگر انٹرنیٹ پر ایک ایسی حیران کن ویڈیو سامنے آئی جس میں مچھلی اپنی بقاء کے لیے دیوار پر چڑھ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر شیئر ہونے والی ناقابلِ یقین ویڈیو نے صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کیونکہ تمام ہی دیکھنے والوں نے ایسا منظر پہلی بار دیکھا۔

ریڈاٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر کی جانب سے پانی آرہا ہے اور مچھلی زیادہ پانی کے پاس پہنچنے کی کوشش میں ہے، اس دوران وہ دیوار پر چڑھی اور پھر اُس مقام تک پہنچ گئی جہاں سے پانی آرہا تھا۔

- Advertisement -

انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد کئی صارفین نے سنجیدہ سوالات کیے کیونکہ اُن کے سامنے یہ عمل پہلی بار ہوا جبکہ چند صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ مچھلی نہیں بلکہ ڈریگن ہے۔

This fish swimming up a wall from r/nextfuckinglevel

اس سے قبل 2015 میں بھی کیٹ فش کی ایک انوکھی ویڈیو سامنے آچکی ہے جس نے دنیا کو حیران کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں