بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

معین علی نے خود ساختہ پابندی ختم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے خود ساختہ پابندی ختم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

معین علی نے بہترین سیزن اور ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود ایشیز سے ڈراپ کیے جانے پر خود کو ٹیسٹ کرکٹ سے الگ کر لیا تھا، کرکٹر نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ناطہ توڑ لیا تھا۔

اب طویل وقفے کے بعد معین علی ٹیم میں واپسی کے لیے پر امید ہیں اور انہوں نے دورہ سری لنکا پر نظریں جما لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز، معین علی دوسرے میچ سے ڈراپ

معین علی کا کہنا ہے کہ وہ طویل دورانیے کی کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، اس سلسلے میں ہیڈکوچ اور کپتان سے بات کریں گے، کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں کسی کو یہ کہنے کا موقع نہیں دینا چاہتا کہ معین علی کو اپنے وطن کی طرف سے کھیلنا پسند نہیں، ملک کے لیے کھیلنا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔

معین علی جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے تاہم اب وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم جو کو جوائن کر چکے ہیں۔

یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ معین علی اگر دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن جاتے ہیں تو کیا وہ پی ایس ایل کھیل سکیں گے؟ انگلش کرکٹر کا پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم ملتان سلطان سے معاہدہ ہے تاہم پی ایس ایل اور سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تاریخیں کرکٹر کے لیے متصادم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں