تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

چاکلیٹ کیک یا اوپن ہارٹ سرجری؟

آکلینڈ : نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اوپن ہارٹ سرجری کی عکاسی کرتا ایسا کیک تیار کرلیا، جسے کھانا آسان نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت جوڑے نے اوپن ہارٹ سرجری کی منظر کشی پر مبنی چاکلیٹ کیک تیار کرکے مقامی اسپتال کو تحفے میں پیش کردیا۔

کیک اس قدر صفائی کمال مہارت سے تیار کیا گیا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں گے۔

میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کےلیے تیار کیے گئے کیک کو اوپن ہارٹ سرجری پر بنایا گیا جس میں خون بہنے کے منظر کو بھی سرخ کریم کی مدد سے دکھایا گیا جبکہ اس کی زمین انسانی دھڑ جیسی بنائی گئی۔

باصلاحیت خاتون نینا اور ان کے خاوند جون نے کیک کی زمین کو انسانی کھال کے رنگ کا بنایا ہے جبکہ اس میں خون کےلیے اسٹابری سمیت جیلی کی مدد سے سرخ رنگ کی نلکیوں میں داخل کیا گیا ہے۔

جوڑے کے مطابق کیک کو سرجیکل ٹولز کی مدد سے بنایا گیا اور اسے ٹھوس کرنے کے لیے چاکلیٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کیک بناننے کا مقصد طب سے وابستہ افراد کی خدمات کو سرہانا تھا، ہم نے یہ کیک وائیکاٹو اسپتال کے شعبہ عارضہ قلب کو بطور تحفہ پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -