اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیر اعظم سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آوازیں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں، پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت سید عبد اللہ گیلانی اور سید فیض نقشبندی نے کی۔

وفد نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مسئلہ کشمیر مزید اجاگر کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ قابض افواج اور ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، آر ایس ایس فلسفے پر عمل پیرا بھارتی سرکار کا چہرہ بے نقاب ہوچکا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، مظلوم کشمیریوں کی آوازیں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس سے قبل آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی بھارت کو جس مقام پر لے گیا ہے وہ یہاں سے باہر نہیں جا سکتا، اب مودی کو بھارت کے اندر بڑی مزاحمت کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ وہ وقت ہے کہ کشمیر آزادی کی طرف بڑھے گا، میں یقین دلاتا ہوں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اور تیزی سے اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں