اشتہار

پی آئی اے کی بدولت یوم کشمیر فضاؤں میں بھی منایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فضاؤں میں بھی کشمیری پرچموں کی بہار آ گئی، پی آئی اے کی بدولت یوم یک جہتئ کشمیر زمین سے بلند فضاؤں میں بھی منایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام سے یک جہتی کا اظہار اپنی پروازوں میں بھی کیا گیا، اس سلسلے میں اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں میں فضائی میزبانوں کی جانب سے کشمیر سے اظہار یک جہتی کے اعلانات کیے گئے۔

پی آئی اے کے عملے نے دوران پرواز مسافروں میں کشمیری پرچم بھی تقسیم کیے، پروازوں کے اندر کشمیری پرچم لہراتے دکھائی دیے، اور بھرپور طریقے سے کشمیر ڈے منایا گیا۔

- Advertisement -

پی آئی اے کا یوم کشمیر پر مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان

فلائٹ اٹینڈنٹ کشمیر کے سلسلے میں اعلان کرتے اور پرچم بانٹتے ہوئے

مسافروں کی جانب سے بھی جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا اور انھوں نے کشمیری پرچم تھام کر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا۔

دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی

خیال رہے کہ آج مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اور بدترین مظالم کے خلاف دنیا بھر میں یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا، کشمیری شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ مودی نے 6 ماہ پہلے جو قدم اٹھایا تھا، میرا ایمان ہے کشمیر اب آزاد ہوگا، 5 اگست کو مودی وہ غلطی کر بیٹھا ہے جس سے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں