جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ‌قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع پہلوان گوٹھ میں مسلح افراد نے سعود آباد تھانے میں تعینات پولیس اہلکار  رحمان علی پر گھر کے باہر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے اور گیٹ پر بھی گولیاں‌ ماریں، علاقہ مکینوں نے ایک حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کیں اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں گلشن حدید فیز ون میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

یاد رہے کہ 15 جنوری کو شہر قائد میں 48 گھنٹوں کے دوران دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے، ایک اہلکار نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوا جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گشت پر مامور اہلکار پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں