لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنیوالانہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے اور یقین ہے عمران خان ہی ملک کومسائل سے نجات دلائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر کھیل کی ملاقات ہوئی ، جس میں چوہدری سرور نے کہا عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنے والا نہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، یقین کامل ہےعمران خان ملک کومسائل سےنجات دلائیں گے۔
اپوزیشن کے حوالے سے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں کاسیاسی مستقبل تاریک ہوچکاہے، حکومتی آئینی مدت کاایک دن کم نہیں ہوگا انتخابات 2023 میں ہوں گے، ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض کر نیوالی اپوزیشن کو حساب دیناپڑے گا۔
چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ملک کوکرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے، دنیا پاکستان کےامن کے بیانہ کیساتھ کھڑی ہورہی ہے، حکومت نے ملک کومعاشی طورپردیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
مزید پڑھیں : حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، گورنر پنجاب
گذشتہ روز گورنرپنجاب نے کہا تھا کہ حکومت اوراتحادی کہیں نہیں جارہےمایوسی اپوزیشن کامقدرہے، وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی ملکی مفادکےتحفظ کیلئےمتحدہیں، اپوزیشن حکومت کےخاتمےکاخواب،خواب ہی رہے گا ۔
چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کےتحفظات دور ہوجائیں گے، لاہور:ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔
اس سے قبل بھی گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، حکومت کی کامیابیوں سے اپوزیشن پریشان ہو رہی ہے۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 2020 ترقی، امن واستحکام، خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کامیابیوں سے آگے بڑھ رہی ہے۔