راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی تاہم اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی، انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد اچھا اقدام ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی مرتبہ کی طرح اب کی بار بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں۔
🇧🇩🏆🇵🇰#PAKvBAN pic.twitter.com/y1jaBntr7o
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 6, 2020
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں بورڈز کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور بلال آصف کی واپسی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔