جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انسداد منشیات عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی عدم حاضری پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں شریک ملزم زونیر کے بھی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

- Advertisement -

انسداد منشیات عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 2017 میں انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

یاد رہے کہ علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 ہزار500 کلو گرام ایفی ڈرین جو کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونی تھی کو مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا، جس کی وجہ سے ادویات کی پیداوار میں قلت پیدا ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ اسی ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے تاہم وہ عدالت سے ضمانت کے بعد جیل سے باہرہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں